ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے شروع کیا ٹوئٹر پول ، وزیر اعظم مودی کو لے کردئیے 4 آپشن

راہل گاندھی نے شروع کیا ٹوئٹر پول ، وزیر اعظم مودی کو لے کردئیے 4 آپشن

Thu, 31 Dec 2020 11:47:44    S.O. News Service

نئی دہلی،31؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نئے زرعی قوانین کے حوالے سے کسانوں کا احتجاج 35 ویں روز بھی جاری ہے۔ کسان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کے اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔ ادھر راہل گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک رائے شماری کا آغاز کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کسان کسان قوانین کو منسوخ کرنے سے انکار کررہے ہیں، ایسا کیوں ہے؟۔اس کیلئے راہل گاندھی نے چار آپشن دیئے ہیں۔ اس میں پہلا آپشن یہ ہے کہ پی ایم مودی کسان مخالف ہیں۔ دوسرا وزیر اعظم مودی کو متعدد سرمایہ دار چلا رہے ہیں۔ تیسرا، وہ رضدی ہیں اور چوتھا ان میں سے سب۔

اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے الزام لگایا تھا کہ ملک کے کسان وزیر اعظم مودی پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ وزیر اعظم کے پہلے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہرایک کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے اور ہر سال دو کروڑ نوکریاں، 50 دن دیں، ورنہ…. ہم 21 دن میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ نہ ہی کوئی ہماری حدود میں داخل ہوا ہے اور نہ ہی کسی پوسٹ پر قبضہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی جی کے’جھوٹ‘ کی بہت طویل تاریخ ہے، کسان ان پر اعتماد نہیں کرتے ہیں۔


Share: